اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز کرکٹ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

28 Jan 2023
28 Jan 2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 29 جنوری ( کل ) آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی ویمن ٹیم کو پاکستان خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے پاکستان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی 8 وکٹوں سے مات دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ کل کینبرا میں کھیلا جائے گا ، ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو بسمہ معروف لیڈ کررہی ہیں ، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے وائٹ واش کر چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے