اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(ویب ڈیسک) نگران حکومت پنجاب نے صوبے کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کر دیے ہیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ چودھری محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ان کی جگہ محمد عبدالعامر خٹک کو کمشنر ملتان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

ناصر محمود بشیر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات، ثاقب منان کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

کمشنر گجرات ڈویژن احمد کمال مان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا، ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جاوید اختر محمود کی جگہ شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کردیا گیا۔

علاوہ ازیں محمد شاہد نیاز کمشنر فیصل آباد ڈویژن کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، محمد شاہد نیازکو چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے