اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی، استقبال کی تیاریاں مکمل

28 Jan 2023
28 Jan 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج دن تین بجے دبئی سے لاہور پہنچیں گی، پارٹی نے ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ساڑھے 3 ماہ لندن میں قیام کے بعد ن لیگ کی سینئر نائب صدر آج سہ پہر تین بجے دبئی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے ) کی پرواز 264 پر لاہور پہنچیں گی، دبئی سے وطن واپسی پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ ہونگی۔

ن لیگی رہنما اور کارکنان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر مریم نواز کا استقبال کریں گے ، جس کے بعد وہ کنٹینر پر بیٹھ کر ایئر پورٹ کے سامنے کارکنوں سے خطاب کریں گی پھر جاتی امراء روانہ ہو جائیں گی جبکہ اس موقع پر کوئی ریلی منعقد نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ مریم نواز کے استقبال کے لئے لاکھوں کی تعداد میں کارکن پہنچیں گے جبکہ لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا استقبال نواز شریف کی وطن واپسی کی ریہرسل ہو گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز جمعرات کو لندن سے روانہ ہوئی تھیں اور انہوں نے ایک روز دبئی میں قیام کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے