اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میوہسپتال کا اچانک دورہ

27 Jan 2023
27 Jan 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اچانک میو ہسپتال پہنچ گئے, وزیر اعلی نے سرجیکل ٹاور میں زیر علاج گھریلو ملازمہ مریم کی عیادت اورخیریت دریافت کی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گھریلو تشدد کا شکار بچی کو دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی، بچی مریم نگران وزیر اعلی محسن نقوی کو تشدد اور آگ لگانے کا واقعہ سناتے رو پڑی، وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی مریم کو حوصلہ دیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی انہوں  نے بچی سے شفقت کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ آپ پر ظلم کرنے والے جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

 نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مریم کے علاج کے بارے میں دریافت کیا ،انہوں نے مریم کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ مریم کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں کو مریم کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی جاری کیا، انہوں نے بچی مریم کی والدہ سکینہ بی بی سے بھی ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

وزیراعلیٰ نے کہا مریم پر تشدد اور جلانے کا واقعہ پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، بچی مریم کے ساتھ انصاف ہو گا، ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے ، کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا اور دوبارہ بھی آپ کے پاس آوں گا۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم،عامر میر اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے