اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رجیم چینج کے وقت معلوم تھا حالات نہیں سنبھلیں گے: عمران خان

27 Jan 2023
27 Jan 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا جب رجیم چینج کی سازش چل رہی تھی تو پتا تھا کہ رجیم چینج کے بعد ملک کے حالات نہیں سنبھلیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ویڈیو لنک خطاب کرتےہوئے کہا کہ نیوٹرلز کوپوری طرح آگاہ کردیا تھا، شوکت ترین نےبھی نیوٹرل کوسمجھانےکی کوشش کی، ہم نےکہا تھا اگرسازش کامیاب ہونےدی تومعیشت نہیں سنبھلےگی، فنانشل ٹائمزکہہ رہا ہے پاکستان کےمعاشی حالات بہت خراب ہیں، دو دنوں کے اندر ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیدر33روپے کم ہوئی، جنہوں نےبڑی محنت سےپیسہ لندن بھیجا ان کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کی دولت میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ زرداری نےلانچوں کےذریعے پیسے باہر بھیجے، ان جیسے لوگوں کوپاکستان میں مہنگائی کی کوئی فکرنہیں، سارا اثرتوپاکستان میں غریب آدمی پرپڑرہا ہے، روپے کی قدرمسلسل گررہی ہے، روپیہ گرنےسےاب50روپے پٹرول،ڈیزل کی قیمت مزید بڑھےگی، مزدور،دہاڑی دار،تنخواہ دارطبقےپراثرات آئیں گے، انڈسٹری پہلے ہی بند اب روپیہ کی قدرگرنےسےمزید حالات خراب ہونگے، آج پاکستان میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، پاکستان کی مسلسل ایکسپورٹ گررہی ہے، بیرون ملک سےڈالرآنےبھی کم ہوگئے ہیں۔

سربراہ پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ عوام کوریلیف دینےکےلیےنہیں آئے، اسی لیےمیں نےکہا تھا ایسے لوگوں کولانےکےبجائےالیکشن کرادو، اسحاق ڈارنےمعیشت کووہاں پہنچا دیا اب پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کوخطرہ ہے، جوہردفعہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں انہیں پاکستان کی سیکیورٹی کی کوئی فکرنہیں، جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہےان کوپاکستان کی سیکیورٹی کی فکرہے، مجھے خوف آرہا ہےجو پاکستان کوبیل آؤٹ کریں گےوہ پاکستان پر کنڈیشنز لگائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناکےبعد دنیا میں بجلی، پٹرول، کوئلے کی قیمتیں بڑھیں، ہم اپنی حکومت میں لوگوں کومہنگائی سےبچارہےتھے، موجودہ حکومت کےاکنامک سروےکےمطابق کورونا کے باوجود ہمارے دورمیں 6 فیصد گروتھ ہورہی تھی، ہمارے دورمیں ہرسال18 لاکھ نوکریاں پیدا ہورہی تھیں، کورونا لاک ڈاؤن کےدوران55لاکھ نوکریاں دی گئیں، ہمارے دورمیں ٹیکسٹائل انڈسٹریزکومزدورنہیں مل رہےتھے، آج فیصل میں انڈسٹریزکا برا حال ہے، ہمارے دورمیں17سال بعد زراعت اورریکارڈ ٹیکس ریونیواکٹھا کیا گیا، جب ہرچیزاوپرجارہی تھی تورجیم چینج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ شخص میرے قتل کی پلاننگ کررہا ہے،کپتان نے بڑا نام لے لیا

 انہوں نے کہا کہ جنہوں نےغلطی کی انہیں شفاف الیکشن کراکرغلطی کودرست کرنا چاہیےتھا، اب سازش کرنےوالوں سےقوم سوال پوچھےگی، اب قوم کا منہ بند کرنےکےلیے سارے ایسے فیصلےکیےجارہےہیں، مجھے خوف آرہا ہے یہ پاکستان کوکدھرلیکرجارہےہیں، ملک میں خوف پھیلایا جارہا ہے، جنرل مشرف کا مارشل لا دور دیکھا ایسے حالات تب نہیں تھے، ایسے فاشسٹ طریقے اپنائےجارہےہیں جوپہلے نہیں دیکھے، ہمارے ساتھ ایسےسلوک کیا جارہا ہےجیسے کوئی غدارہوں، فواد چودھری کو صبح 6بجے اٹھا لیا گیا، کیا فواد چودھری قوم کا کوئی مجرم تھا؟

عمران خان نے کہا کہ لوگوں میں خوف پھیلایا جارہا ہے، ساری کوشش کی جارہی ہے کہ چوروں کوقبول کیا جائے، جولوگ یہ کررہےہیں ان کوبتانا چاہتا ہوں ملک وہاں جارہا ہے پھرحالات سب کے ہاتھوں سے نکل جائیں گے، تنخواہ دارطبقہ اپنا گزارہ کیسے کرےگا، الیکشن جمہوری طریقہ کارہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کوکونےمیں لگایا جارہا ہے، ایسا کرنےسے پاکستان مزید معاشی مشکل میں پھنسےگا، راجہ ریاض جیسا اپوزیشن لیڈرہواس قومی اسمبلی کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایف آئی اے کا کام جرم پکڑنا ہے، شہبازشریف کی 16ارب کی چوری پکڑی گئی تھی، شہبازشریف نےاپنی چوری چھپانےکے لیے ایف آئی اے کوتباہ کردیا، نیب نےساڑھےتین سالوں میں 480ارب ریکورکیا تھا، نیب نے1100ارب ریکورکرنا تھا انہوں نے ترامیم کر کے معاف کرالیے، نیب ترمیم کے بعد اب نیب صرف چھوٹے چوروں کوپکڑسکےگی، انہوں نے ہمارے انصاف کےنظام پربھی پریشرڈالا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت،اداروں کی تباہی کا مقصد ان کی چوری چھپانا اورمجھے راستے سےہٹانا ہے، ان کوخوف ہے جنہوں نےسازش کی ان کا نہ پتا چل جائے، ساری قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، یہ فیصلہ کن وقت ہے ہرکوئی بے نقاب ہوگیا ہے، سیاست دان،صحافی سمیت اداروں میں لوگ بے نقاب ہوگئے، شہبازشریف،اسحاق ڈارکتنا بڑا جنیئس تھا سب کوپتا چل گیا ہے،عمران خان آئین میں واضح ہے 90 دن کےاندرالیکشن ہونےہیں ، اگرالیکشن نہیں کرائیں گے توسیدھا سیدھا آرٹیکل6لگتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ عوام سےڈرے ہوئے ہیں اس لیےانہیں الیکشن،آئین ورول آف لا کی کوئی فکرنہیں، آج کہہ رہا ہوں جیسے ہی مشکل وقت آئے گا یہ بیرون ملک بھاگ جائیں گے، عدلیہ سےکہہ رہا ہوں قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اگرآپ ہمارے حقوق کا دفاع نہیں کریں گے توپاکستان بنانا ری پبلک بن جائےگا، عوام کےلیے یہ فائنل حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھربیٹھے بیٹھے آزادی نہیں ملتی، جب تک زندہ ہوں جو بھی مجھے غلام بنائےگا اس کےخلاف آخری سانس تک لڑوں گا، اگرعوام چپ کرکےبیٹھ گئے تومزید ظلم بڑھتے جائیں گے، جہاد کا مطلب ہی انصاف کےلیے جدوجہد کرنا ہے، اللہ نے جہاد ہم سب پرفرض کیا ہے، عوام تیاررہے، ملک کےمستقبل کوبچانےکےلیے عوام نے کھڑے ہونا ہے، انسانوں کےحقوق ہوتے ہیں جانوروں کےنہیں، اگرانہوں نے ہمارے اوپرظلم کیا توہم سب کھڑے ہوں گے، دوہفتوں تک انشااللہ میری ٹانگ ٹھیک ہوجائےگی آپ کےساتھ کھڑا ہونگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے