اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبے میں پولیو وائرس کے جینیاتی کلسٹرز میں کمی واقع ہوئی ہے: انسداد پولیو پروگرام

27 Jan 2023
27 Jan 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد نے کہا ہے کہ شہر لاہور میں پولیو وائرس کے جینیاتی کلسٹرز میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے تحت لاہور میں مثبت ماحولیاتی نمونوں کے حوالے سے قومی اور صوبائی کوآرڈینیٹرز کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام ڈاکٹر شہزاد نے کہا کہ جینیاتی کلسٹرز 7 سے کم ہو کر ایک رہ گئے ہیں، کلسٹرز میں کمی خوش آئند ہے، مارچ تک مثبت ماحولیاتی نمونوں کو منفی کیا جائے، بڑے ضلعوں کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، وائرس کی نگرانی کرنے والے افسران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، والدین کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتر کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعوں پر غیر ضروری دباؤ مت ڈالا جائے، مورال کو بلند رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر افضال نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی تربیت کے معیار کو بہتر کیا جائے، ٹیم میں یکجہتی کی ضرورت ہے، مہم کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے، مانیٹرنگ کو بہتر بنایا جائے، ضلعی انتظامیہ کی پولیو مہم میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے