اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 459.00 زندہ مرغی
  • 666.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 244000 دس گرام : 209200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223665 دس گرام : 191765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2908 دس گرام : 2496
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ،15 افسران کے تبادلے

27 Jan 2023
27 Jan 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 15 اعلیٰ پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب صاحبزادہ شہزاد سلطان کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری، ڈی آئی جی مقصود الحسن کو آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ڈاکٹر عابد کو آر پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں آر پی او راولپنڈی ناصر محمود ستی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم کو آر پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے