اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیربلدیات ابراہیم حسن مراد کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ

27 Jan 2023
27 Jan 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیربلدیات ابراہیم حسن مراد کا بڑا فیصلہ، ابراہیم حسن مراد نے سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عہدہ سنبھالنے کے بعد نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے لوکل گورنمنٹ آفس کا دورہ کیا، سیکرٹری بلدیات مبشر حسن نے وزیر بلدیات کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی، ابراہیم حسن مراد نے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لوں گا، سرکاری گاڑی کا استعمال بھی نہیں کروں گا، بطور وزیر شہریوں کو میونسپل سروسز کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہوگی، سالڈویسٹ مینجمنٹ، پارکنگ کمپنیوں اور کیٹل مارکیٹس کے مینجنگ ڈائریکٹرزسے بھی بریفنگ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے