اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس کا ایکشن، 24 گھنٹوں میں 132 ملزمان گرفتار

27 Jan 2023
27 Jan 2023

(ویب ڈیسک) سٹی ڈویژن پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کے دوران 24 گھنٹوں میں 132 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے سنگین وارداتیں کرنے والے مفرور اور ریکارڈ یافتہ 72،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کرنے والے 16 ، کرایہ داری اور گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 13 ، ساونڈ سسٹم  اور پتنگ بازی کرنے والے 9 جبکہ پابندی کے باوجود ایل پی جی گیس اور کھلا پیٹرول فروخت کرنے والے 19 ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے بتایا ہے کہ  پولیس نے گٹکا فروشی پر 5، کالے شیشوں کے استعمال پر 4 جبکہ ڈکیت موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان کو حوالات میں بند کیا ہے ،جرائم کو کم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے