اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 459.00 زندہ مرغی
  • 666.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.20
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 244000 دس گرام : 209200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223665 دس گرام : 191765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2908 دس گرام : 2496
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محکمہ انسانی حقوق کے اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد،صوبائی سیکرٹری کی شرکت

26 Jan 2023
26 Jan 2023

(لاہور نیوز ) ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن اور محکمہ انسانی حقوق کے اشتراک سے 2روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی سیکرٹری محمد مسعود مختار نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن اور  محکمہ انسانی حقوق کے اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد پی سی ہوٹل میں کیا گیا ،جس میں صوبائی سیکرٹری کیساتھ ساتھ 15 مختلف محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی  جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری مس رضوانہ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یوسف بھی موجودتھے۔ورک شاپ کا انعقاد ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے سربراہ ساجد کرسٹوفر کی قیادت میں جاری رہا۔

دوسری جانب ورکشاپ کے شرکا کا کہنا تھا کہ اس 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوا،ورکشاپ کے انعقاد پر وہ محکمہ انسانی حقوق کے شکر گزار ہیں۔ورک شاپ کے اختتام پر صوبیہ شاہ ڈائریکٹر پروگرامنگ ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کو سالانہ آیوارڈ سے نوازا گیا  جبکہ ورکشاپ میں حصہ لینے والے ممبرز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے