اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں بہتری نہ آ سکی

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں بہتری نہ آ سکی۔ صارفین کی درجہ بندی کے بعد بھی اشیاء کی فراہمی متاثر ہے۔

سستے یوٹیلیٹی سٹور پر گھی کی قلت پر قابو نہ پایا گیا۔ اشیائے ضروریہ کے نرخ عام مارکیٹ سے کم مقرر کئے گئے مگر اشیاء کی دستیابی کا مسئلہ حل نہ ہوا۔ آٹا اور گھی دستیابی طلب کے مقابل کم ہے۔

سستے یوٹیلیٹی سٹور پر گھی کی فراہمی گزشتہ دو ہفتے سے متاثر ہے۔ اشیاء کی فراہمی کے لئے صارفین کی درجہ بندی بھی جاری ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارف کو سستی اشیا کی فراہمی کی پالیسی جبکہ عام صارف کو کم سبسڈی پر اشیاء کی فراہمی کی جاتی ہے۔

بے نظیر پروگرام کے صارف کے لئے گھی  کےنرخ 300 اور چینی 70 روپے فی کلو مقرر ہے۔ عام صارف کے لئے  چینی 89 اور گھی کے نرخ 375 روپے کلو ہیں۔ بے نظیر پروگرام کے صارف کو 10 کلو  آٹے کا تھیلا 400 اور عام صارف کو 648 روپے میں دیا جاتا ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ آٹا چینی تو مل جاتا ہے لیکن گھی کے لئے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ ریٹ بھی مارکیٹ کے برابر کر دیئے ہیں۔

صارف کو نادرا کے  تصدیقی میسیج کے بعد اشیاء کی فراہمی کی جاتی ہے جس میں بھی اکثر اوقات تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے