اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کی بجلی بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے تعطل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے جامع حکمت عملی کی تیاری کا حکم دیا، توانائی کی بچت کی عادتیں اپنانے کیلئے ملک گیر عوامی آگہی مہم چلانے کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام اور کاروباری برادری کو جس تکلیف اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ ناقابل قبول ہے، مستقبل میں ایسے کسی واقعے کو برداشت نہیں کروں گا، ذمہ داروں کا واضح تعین کیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ توانائی کی بچت کی عادتوں کو عام اور عالمی سطح پر رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ 7 سال میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل دوگنا ہوچکا ہے، وفاقی کابینہ کو وزارت اطلاعات و نشریات نے توانائی مہم پر بریفنگ بھی دی۔

اعلامیے کے مطابق کابینہ اجلاس میں توشہ خانہ کے حوالے سے بنائی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی سفارشات پر مبنی جامع رپورٹ پیش کی گئی، کمیٹی نے نئی پالیسی کا مسودہ بھی اجلاس میں پیش کیا، کابینہ نے بھی کمیٹی کی سفارشات اور نئی توشہ خانہ پالیسی پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تجاویز کی روشنی میں بین الوزارتی کمیٹی اپنی رپورٹ میں ترامیم کر کے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کرے، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اور 11 جنوری 2023 کے اور CCLC کے 6 جنوری 2023 کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے