اپ ڈیٹس
  • 750.00 بیف
  • 1,700.00 بکرے کا گوشت
  • 289.00 انڈے فی درجن
  • 501.00 زندہ مرغی
  • 516.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 34.44 قیمت فروخت : 34.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 240.00 قیمت فروخت : 242.00
  • یورو قیمت خرید: 256.35 قیمت فروخت : 256.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 291.57 قیمت فروخت : 291.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 167.22 قیمت فروخت : 167.44
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 175.43 قیمت فروخت : 175.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 62.62 قیمت فروخت : 62.70
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 63.99 قیمت فروخت : 64.08
  • کرنسی مارکیٹ
تجارت

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1150 روپے اضافہ

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالرز اضافے سے 1938 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 89 ہزار 3 سو روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار 2 سو 94 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2100 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1800.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے