اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مصدق ملک کی اپٹما کے وفد سے ملاقات، بجلی بریک ڈاؤن پر حکومت کی پوزیشن واضح کی

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) وفاقی ایوان صنعت وتجارت اور اپٹما کے وفود نے وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وزیر مملکت نے حکومت کی پوزیشن واضح کی۔

وزیر مملکت نے گزشتہ روز ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجوہات سے وفود کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی فراہمی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کو حکومت یقینی بنائے گی، حکومت کی پالیسیاں کاروبار دوست رہی ہیں، پٹرول،گیس، ایل این جی سے متعلق جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

ایف پی سی سی آئی وفد نے توانائی، پٹرولیم اور گردشی قرضوں کے بارے اپنے تحفظات وزیر مملکت کے سامنے رکھے جس پر وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کے تمام مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے