اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 449.00 زندہ مرغی
  • 651.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.80
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.14 قیمت فروخت : 297.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 343.66 قیمت فروخت : 344.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.67 قیمت فروخت : 179.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.09 قیمت فروخت : 203.45
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.18 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.27 قیمت فروخت : 76.41
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.91 قیمت فروخت : 904.53
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243700 دس گرام : 208900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 223390 دس گرام : 191490
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2840 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت کر دی

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے انتظامی امور کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں، شہریوں کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

محسن رضا نقوی نے مزید کہا کہ انتظامی افسران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھی تمام ضروری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو انتہائی فعال انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے، امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کو چیف سیکرٹری نے صوبے میں پرائس کنٹرول، انتظامی امور جبکہ آئی جی پنجاب نے امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے