اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 483.00 زندہ مرغی
  • 699.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 278.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.45 قیمت فروخت : 905.08
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248500 دس گرام : 213000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227790 دس گرام : 195249
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2969 دس گرام : 2548
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات، الیکشن کمیشن کے اقدامات کیخلاف آپشنز پر گفتگو

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سیکرٹری جنرل اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی اور حماد اظہر نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے اقدامات کے خلاف آئینی آپشنز پر بات چیت کی گئی۔

زمان پارک میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے متنازعہ اقدامات کے خلاف احتجاج کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے اور سیاسی آپشنز پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ نہ آنے پر اظہار تشویش کیا گیا اور بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے آئندہ سیاسی معاملات کے حوالےسے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے