اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 474.00 زندہ مرغی
  • 687.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.68 قیمت فروخت : 298.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 344.62 قیمت فروخت : 345.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.17 قیمت فروخت : 179.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.73 قیمت فروخت : 203.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.76 قیمت فروخت : 74.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.97 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 249300 دس گرام : 213700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 228523 دس گرام : 195890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2989 دس گرام : 2566
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں ادویات کے دستیاب سٹاک کا جائزہ اجلاس

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے دستیاب سٹاک کا جائزہ اجلاس ہوا۔

سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اجلاس میں جان بچانے والی ادویات سمیت دیگر ادویات کی دستیابی اور موجودہ سٹاک پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔ سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ تمام ہیلتھ فیسلیٹیز اور مارکیٹوں میں ادویات کی قلت نہ ہونے پائے۔ ڈرگز کنٹرول ونگ مارکیٹوں میں ادویات کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت کی روک تھام کے خلاف سخت اقدامات کرے۔ ادویات سٹاک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے فارما کمپنیوں اور ڈریپ کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رکھا جائے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا محکمہ صحت کی جانب سے ادویات کی قلت کی روک تھام پر اقدامات کا اثر مارکیٹوں میں نظر آنا چاہیے۔ محکمہ صحت ادویات کی قلت پیدا کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

اجلاس میں ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان اور چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی شرکت ہوئی۔ چیف ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے ادویات کے سٹاک کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے