اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 481.00 زندہ مرغی
  • 697.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 298.40 قیمت فروخت : 300.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.84 قیمت فروخت : 178.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.99 قیمت فروخت : 202.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 75.10
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.65 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2957 دس گرام : 2538
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنجاب کے 85 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی تربیت شروع

24 Jan 2023
24 Jan 2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے 85 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت شروع کر دی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پنجاب کے 85 تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتالوں میں کام کرنے والے کنسلٹنٹس، ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکس اور فارماسسٹس سمیت 45,000 ہیلتھ پروفیشنلز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ان ہسپتالوں کے طبی عملے کو 16 مختلف سکل ڈویلپمنٹ کورسز پڑھائے جائیں گے۔ یہ تربیت یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ ایمرجنسی میڈیسن کے ذریعے پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے ساتھ معاہدے کے فیز ٹو کے تحت دی جا رہی ہے۔

معاہدے کے پہلے مرحلے میں یو ایچ ایس 2017ء سے 2021ء تک پنجاب بھر کے 25 ڈی ایچ کیو اور 15 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں 32,000 ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت کے لیے 24 سکل ڈویلپمنٹ کورسز کرا چکی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اب تک 5,127 ہیلتھ پروفیشنلز  کو تربیت دی گئی ہے۔

اس حوالے سے یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بتایا کہ یونیورسٹی اس وقت 10 تحصیل ہسپتالوں میں کارڈیک فرسٹ رسپانس/بیسک لائف سپورٹ، کمیونیکیشن اینڈ انٹرپرسنل اسکلز، ایمرجنسی آبسٹیٹرکس اور نوزائیدہ کی دیکھ بھال، بلڈ بینک کی پالیسی اور طریقہ کار اور طبی ریکارڈ دستاویزات کے حوالے سے ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت کے کورسز کا انعقاد کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ 28 فروری تک جاری رہے گی جس میں 32 سرٹیفائیڈ انسٹرکٹرز پر مشتمل 10 ٹیمیں پنجاب بھر کے 62 ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 3960 ہیلتھ کیئر ورکرز کی تربیت کریں گی۔

جن شہروں میں تربیتی سیشن ہوں گے ان میں میلسی، میاں میر لاہور، کمالیہ، مریدکے، گوجر خان، پنڈی گھیب، خوشاب، جڑانوالہ، دیپالپور، جام پور، خانپور، شکر گڑھ، فورٹ عباس، پنڈ دادن خان، دریاخان، لیاقت پور، شورکوٹ شامل ہیں۔ پنڈی بھٹیاں، ہارون آباد، صادق آباد، سمندری، وزیر آباد، بھلوال، روجھان، حاصل پور، شاہکوٹ، مری، کلور کوٹ، لالیاں، صفدر آباد، کرور لعل عیسن، چک جھمرہ، فیروز والا، کبیر والا، جلال پور پیر والا، کہوٹہ، کلر سیداں شریف، سرہ عالمگیر، چاؤ سیدن شاہ، کوٹلی ستیاں، ملکوال، ٹیکسلا، کنجاہ گجرات، پتوکی، سانگلہ ہل، خیرپور ٹامیوالی، تلہ گنگ، تاندلیانوالہ، حسن ابدال، دنیا پور، یزمان، چوبارہ، علی پور، کھاریاں،  منچن آباد، پھالیہ، کوٹ مومن، چوک اعظم اور جتوئی شامل ہیں۔

یو ایچ ایس کی ڈائریکٹر سپیشل انیشیٹوز اور ٹریننگ سیشنز کی کوآرڈینیٹر پروفیسر سارہ غفور نے بتایا کہ یہ ٹریننگز مریضوں کی دیکھ بھال، خدمات کی فراہمی اور ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکس اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے