(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے تیار ہیں،6 مہینے کافی محنت کی ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر میچ میں بہترین ٹیم منتخب کی ہے، سلمان مرزا بدقسمت تھے کہ وہ پہلے میچ کے بعد نہیں کھیل سکے، وہ جب سے آئے ہیں ان کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ جب ہم سمجھیں گے کہ کنڈیشنز سوٹ کریں گی تو نسیم شاہ کو بھی کھلاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عثمان طارق اٹیک اور ڈیفنس دونوں میں استعمال ہوتا ہے، نواز نے پچھلے سال میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، شاداب نے بھی واپسی کے بعد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ صائم نے پہلے اچھا اسکور کیا ہے، 2، 3 میچوں سے فرق نہیں پڑے گا، وہ ٹورنامنٹ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو معلوم ہے کہ انہیں کہاں کھیلنا ہے، بابر علم ہے کہ ان کا پاور پلے میں اسٹرائیک ریٹ 200 سے کم ہے، یہ وہ رول نہیں جو ہمیں بابر سے چاہیے، امریکا کے میچ میں بابر نے اسٹرائیک ریٹ بڑھایا تھا، ایشیا کپ کے بعد ہم بابر کو مخصوص کردار کے لیے واپس لائے ہیں۔
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ پچھلے میچ میں جب 12 اوور ہوئے تو بابر کو بیٹنگ پر بھیجنے کا بہترین وقت نہیں تھا، کچھ وقت ایسے ہوتے ہیں جب دوسرے وہ رول زیادہ بہتر ادا کرسکتے ہیں۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ نے سلمان آغا کے غصے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلمان آغا نے بوتل اس لیے نہیں پھینکی کہ وہ مجھ سے بات کرتے ہوئے غصے میں تھا بلکہ انہوں نے خواجہ نافع کے آؤٹ ہونے پر بوتل پھینکی تھی۔
