اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عائزہ اور دانش نے رمضان المبارک کا بابرکت آغاز مکہ مکرمہ میں کیا

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی رمضان المبارک کے آغاز میں مکہ مکرمہ سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شوبز کی معروف جوڑی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز مکہ مکرمہ میں کیا اور حرم شریف میں عبادت کی۔دونوں فنکاروں نے ان روحانی لمحات کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کے دلوں کو آپس میں جوڑ دے اور اس مقدس مہینے کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔مداحوں نے جوڑے کے اس روحانی سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوبصورت، پُرسکون اور محبت کرنے والا مثالی جوڑا قرار دیا۔

کئی صارفین نے تبصروں میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ خوش رکھے۔البتہ ان تصاویر میں عائزہ اور دانش کے بچے نظر نہیں آئے کیونکہ دونوں نے کافی عرصے سے اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے