اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 330.93 قیمت فروخت : 331.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.37 قیمت فروخت : 381.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.27 قیمت فروخت : 197.62
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.87 قیمت فروخت : 205.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.83
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.53 قیمت فروخت : 74.66
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.10 قیمت فروخت : 76.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 528300 دس گرام : 452900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 484271 دس گرام : 415155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8109 دس گرام : 6960
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

20 Feb 2026
20 Feb 2026

(لاہورنیوز) رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ہو گیا، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 1.16 فیصد تک بڑھ گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 5.19 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

 

ادارہ شماریات کے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 12 اشیاء سستی، 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، گزشتہ ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 28 روپے تک مہنگے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، لہسن فی کلو 28 روپے تک اور پیاز 3 روپے تک مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 4 روپے بڑھ گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل 7 روپے 26 پیسے اور پٹرول پانچ روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انڈے فی درجن 33 روپے اور آلو ایک روپے سستا ہوا، ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 47 روپے تک کمی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کی کمی آئی، دال مسور، خوردنی تیل، گھی، چاول، گڑ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے