20 Feb 2026
(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سینئر اداکار ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ اپنی نئی آنے والے فلم 'آگ لگے بستی میں' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔
میزبان کی جانب سے ماہرہ سے سوال کیا گیا کہ آپ اداکار ہمایوں سعید کو کیا مشورہ دیں گی؟ اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں، نوری نت جیسے منفرد کردار میں، ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔
تابش ہاشمی نے ایکشن سے متعلق اداکار فہد مصطفیٰ سے سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ مجھے بھی ایکشن کا شوق ہے لیکن پاکستان میں سہولیات نہیں ہیں، ابھی بھی فلم کی شوٹنگ کے دوران میری ہاتھ کی انگلی ٹوٹی تھی۔
