09 Dec 2025
(لاہور نیوز) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار پر مبینہ تشدد کے معاملے پر4 ٹریفک وارڈنز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چاروں وارڈنز کے خلاف مقدمہ تھانہ بھاٹی گیٹ میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ ٹریفک اہلکاروں نے 4 دسمبر کو اہلکار پر تشدد کیا، ٹریفک وارڈنز نے موبائل فون نکالنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقدمے کے متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ ٹریفک اہلکار اپنے دفتر لے جا کر تشدد و زدوکوب کرتے رہے، نامزد وارڈنز کے ساتھ مزید دو ٹریفک اہلکاروں نے بھی تشدد کیا، تشدد سےبیہوش ہونے پر وارڈنز نے جیب سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے نکال لیے۔
ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرہ ساتھی کا شناختی کارڈ، موبائل اور فورس کارڈ اے ایس ایف سٹاف نے وارڈنز سے وصول کیا۔
