
(ویب ڈیسک) ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائیاں،102املاک سربمہر کر دی گئیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگز متحرک ہیں،ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن،قائد اعظم ٹاؤن، شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ، نیو مسلم ٹاؤن، سبزہ زار میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر درجنوں املاک سربمہر کر دیں۔
گلبرگ،گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن میں 41املاک سربمہر کی گئیں، قائداعظم ٹاؤن میں 2درجن سے زائد املاک سربمہر کر دی گئیں۔
شادمان، شاہ جمال، مین یو بی ڈی کینال روڈ،نیو مسلم ٹاؤن میں 18املاک سربمہر کی گئی ہیں،ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران سبزہ زار میں 31املاک سیل کر دیں،سیل کی گئی املاک میں سکول،کلینک، کیفے، گراسری سٹور، فوڈ پوائنٹ، سینٹری والیکٹرک شاپس، ورکشاپ، دکانیں و دفاتر شامل ہیں۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔