
10 Jun 2025
(لاہور نیوز) سورج کے بگڑے ہوئے مزاج آج بھی برقرار، صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، گرمی کی شدید لہر 13 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
9 جون 1995ء میں لاہورسٹی کا درجہ حرارت 47.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا، جون 2007ء میں لاہور ایئرپورٹ پر درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔