اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی: فیصل چودھری

16 Feb 2025
16 Feb 2025

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی۔

پروگرام’’ٹونائٹ ودثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت کی لڑائی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری اورشعیب شاہین میں لڑائی نامناسب تھی،نہیں ہونی چاہیے تھی۔

رہنما تحریک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم نے رمضان کے بعد بھرپور احتجاج کرنا ہے، ہماری سمت سیاسی سفر کی ہے، اب ہم اپوزیشن سے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے، ہم مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کریں گے۔

فیصل چودھری کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا فوکس اپنی رہائی اور مقدمات نہیں ہیں، ہم اپنی تحریک میں وکلا کو شامل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ سے توقع ہے کہ وہ غیرجانبدار رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے