اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

کشمیری بھائیوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں: پاک فوج

05 Feb 2025
05 Feb 2025

(لاہور نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج نے اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد میں غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کشمیری کئی دہائیوں کے جبرکو برداشت کررہے ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق کشمیری عوام ریاستی سرپرستی میں ہونے والی بربریت کو برداشت کررہے ہیں، مسلح افواج پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

آئی ایس پی آرنے بیان میں کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد! کشمیر زندہ باد!

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے