اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 299.03 قیمت فروخت : 299.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.04 قیمت فروخت : 347.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.71 قیمت فروخت : 183.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.30 قیمت فروخت : 202.67
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241700 دس گرام : 207200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221557 دس گرام : 189932
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2860 دس گرام : 2455
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

ریس کورس پارک

ریس کورس پارک جس کا نام تبدیل کر کے جیلانی پارک رکھ دیا گیا۔ اس پارک کا افتتاح اس وقت کے گورنر پنجاب جرنل غلام جیلانی نے 1985ء میں کیا۔ یہ پارک لاہور ریس کلب کی جگہ پر بنایا گیا۔

یہ جیل روڈ پر سروسز ہسپتال کے سامنے واقع ہے۔ پارک میں ایک جھیل بھی موجود ہے۔ اس جھیل میں کشتیاں آنے والوں کے لیے دلچسپی کا ذریعہ ہیں یہاں بھی بچوں کے لیے کھیلوں کی کچھ سہولتیں موجود ہیں۔

فاہبر گلاس کی بلندوبالا آبشار اور ناچتے ہوئے رنگ برنگے فوارے، یہاں آنے والوں کا دل موہ لیتے ہیں

جلوپارک

لاہور سے تقریبا 13 کلومیٹر دور جلو کے علاقہ میں 1966ء میں محکمہ جنگلات نے ایک پارک قائم کیا جو نہایت قابل دید ہے۔ اسے جلو پارک یا جلو وائلڈ لائف پارک کہا جاتا ہے۔

یہ تفریحی پارک یا کھلا چڑیا گھر ساڑھے 400 ایکڑ زمین کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں ایک پارک ایک چڑیا گھر اور جھیل شامل ہیں۔

چڑیا گھر جو اس پارک کا ضروری حصہ ہے میں پاکستان کے کچھ پرندے اور جانور رکھے گئے ہیں بعض جانور اور پرندے غیر ممالک نے تحفتاً خصوصی طور پر پارک کے لیے دیئے ہیں۔

پارک میں ایک مصنوعی جھیل ہے جس میں کشتیاں آنے والوں کے لیے دلچسپی کا ذریعہ ہیں، یہاں بچوں کے لیے بھی کھیلوں کی کچھ سہولتیں موجود ہیں۔