اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی سپورٹ مل گئی

10 May 2024
10 May 2024

(ویب ڈیسک) ون فائیو ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی سپورٹ مل گئی۔ 15 ایمرجنسی نمبرکو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے منسلک کر کے آئی وی آر سسٹم پر منتقل کردیا گیا۔

اب ون فائیو پر کال کرنے پرڈائریکٹ کمیونیکیشن افسر کی بجائے 5 آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایمرجنسی  کی نوعیت کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور ہیلپ کے لئے فون کرنے والوں کو اپنے فون سے متعلقہ نمبر پش کرنے کی آپشن  دی گئی ہے۔

سیف سٹیزاتھارٹی کے مطابق آئی وی آر سسٹم کے ذریعے غیر ضروری کالز میں واضح کمی ہوئی ہے اور وقت کی بچت ہو رہی ہے۔

 ون فائیو 15 ایمرجنسی آئی وی آر سسٹم میں موجود خواتین پولیس آفیسرز سے بات کرنے کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ خواتین ایمرجنسی کی صورت میں آئی وی آر سسٹم میں موجود 2 دبا کر ڈائریکٹ خاتون پولیس افسر کو اپنا مسئلہ بتا سکتی ہیں۔

پہلے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کو روزانہ تقریباً  ایک ہزار سے زائد خواتین کی کالز موصول ہونے لگی ہیں۔ روزانہ 100 سے زائد خواتین کی شکایت پر مقدمات درج ہورہے ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن صرف خواتین کو فوری مدد فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ ہفتے اس کا افتتاح کیا اور اسے کام شروع کئے چند ہی روز ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے