اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا عدالتوں کو زبردستی بند کروانے کا سخت نوٹس

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے عدالتوں کو زبردستی بند کروانے اور کیسز کی سماعت رکوانے کا سخت نوٹس لے لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ کی کاپی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھی ارسال کر دی۔

مراسلے میں کہا گیا فل کورٹ کے فیصلے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمل درآمد نہیں کیا، کسی صورت عدالتوں کو زبردستی بند کروانے کی اجازت نہیں دیں گے، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے زبردستی کیسز کی سماعت رکوائی جو توہین عدالت کے مترداف ہے، تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سمیت دیگر وکلا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی، توقع کی جاتی ہے کہ عدالتوں پر حملہ دوبارہ نہیں ہو گا، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے